اسد انجم نے غضنفر کے غزل گا کر موسیقی آبشار بہایے۔
غلام قادر بیدار
سرینگر / 4جولایی:ّ کشمیر مرکز ادب وثقافت کی طرف سے ,4 جولاے منگل وار کو ٹیگور ہال سرینگر میں ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر غضنفر علی کے چھٹے شعری مجموعے ” کترین ہند شہر “ کی رسم رونمایء انجام دیی گی۔ جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی اس تقریب پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ سرکردہ ادیب پوفیسر محمد زمان آزردہ مہمان ذی ویقار تھے
پروفیسر شاد رمضان ۔پروفیسر فاروق فیاض۔اور علی احسن نے کتاب پر سیر حاصل تبصرے پیش کے۔ تقریب میں کشمیری زبان و ادب کے حوالے سے بحث و تمحیث و سوچ بچار کیا گیا . تقریب میں میں وادی کے سرکردہ ادیب پروفیسر بشر بشیر۔ صدر مرکز ادب کمراز محمد امین بٹ , مشتاق محرم۔ ناظم نزیر , منیب الرحمان , غلام قادر بیدار , عروسہ اشرف , علی احسن۔ غلام رسول صدور , محمد یاسین مدہوہش۔ شاد رشید۔ یونس وحید ۔سایمہ اشرف نذیر سالک اور معتدد اشخاص مو جود تھے ۔ اس مو قعہ پر وادی کے معروف گلو کار اسد انجم نے کلام غضنفر علی پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس تقریب پر کشمیر کے سرکردہ معالج۔ ادیب۔ دانشورر شعراء اور دیگر سامعین بھی موجود تھے ۔ عنایت گل نے پروگرام کی نظامت کی ۔