سعودی عرب میں سویڈش سفیر کی طلبی، سخت کارروائی کا مطالبہ
یواین آئی
ریاض؍؍سعودی عرب نے سویڈش سفیرکو طلب کرکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیا اور ملعون شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور سوئیڈن واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔سعودی عرب نے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو سنگین جرم قراردیتیہوئے ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔سعودی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کا گھنائونا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔دوسری جانب جدہ میں اوا?ئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد جاری بیان میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے قرآن پاک کی بیحرمتی کو گھنائوناجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کوتکلیف پہنچی۔سیکریٹری جنرل نے رکن ملکوں کو اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنیاورمستقبل میں ایسے واقعات کیتدارک کیلئیاجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا بین الاقوامی قوانین کے ذریعے مذہبی منافرت کو روکنا چاہیے۔اوآئی سی جنرل سیکریٹری نے واضح کیا قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کرنا محض اسلامو فوبیا کے معمولی واقعات نہیں ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ریاستیں، نسل، جنس اور زبان اس بات کی پابند ہیں کہ مذہب اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔