سابق ایم پی جگل کشور کو ترقی پر وائٹ پیپر کے ساتھ آنا چاہئے:نیشنل کانفرنس

0
0

اعجاز جان نے پانچ سال بعد پونچھ ضلع کو یاد کرنے کے لئے بھاجپا پر الزام لگایا
لازوال ڈیسک
پونچھنیشنل کانفرنس نے جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ سے سابق رکن پارلیمان جگل کشور شرما کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کو ترقی پر وائٹ پیپر کے ساتھ آنا چاہئے اوربھاجپا بہت سے منصوبوں کے ڈھول پیٹ رہی ہے جنہیں گزشتہ یو پی اے حکومت نے منظوری دے دی تھی۔اسی سلسلہ میں پونچھ ضلع کے منڈی بلاک میں اپنے دورے کے دوران ایک جلسے سے اظہار خیال کرتے ہوئے، یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہا کہ پونچھ ضلع میں ووٹ مانگنے سے پہلے بھاجپا لیڈران کو سابق رکن پارلیمان کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہئے جنہوں نے سرحدی ضلع کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور ان کا نقطہ نظر صرف اپنے ہی پارٹی کارکنان تک محدود ہے۔جان نے مزید کہا کہ بی جے پی کے رہنما پانچ سال کے وقفے کے بعد پونچھ ضلع کو یاد کر رہے ہیں اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غائب رہے۔جان نے کہا کہ این سی اور یو پی اے کے دور اقتدار میں راجوری اور پونچھ اضلاع کے لئے کئی اہم منصوبہ جات کو منظوری دی گئی تھی اور کچھ بھاجپالیڈر ان منصوبوں کا دعوی کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں پونچھ ریلوے لائن کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے اور اس منصوبے کو دن کی روشنی دیکھنا باقی ہے اور کچھ بھاجپالیڈر یہ بیان دے کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اس منصوبے کو گزشتہ سال این ڈی اے حکومت کی طرف سے منظور کیا گیا تھا۔جان نے مزید کہا کہ پونچھ کے لوگوں نے حکمران بی جے پی کو میونسپل کے انتخابات میں حیران کن نتائج دکھائے تھے دیا اور راجوری، پونچھ کے ساتھ ساتھ جموں میں بی جے پی کو دوبارہ جھٹکا دینے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر اعجاز جان کے ہمراہ عبد الاحد بھٹ، معشوق خان ، سرپنچ رفیق دیکو،ثناءاللہ شیخ، محمد اصغرو دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا