ڈی پی اے پی رہنمافاروق شکاری کا بلاک چلی پنچایت ہڈل کادورہ

0
0

عوامی وفودسے ملاقات،درپیش مسائل کی جانکاری لی،حکام کیساتھ مصائب اُبھارنے کاعہد
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍بھلیسہ بلاک چلی پنچایت ہڈل میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری فاروق شکاری کا اہم دورہ رہا ۔عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ہر ایک صوتحال کا جایزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہڈل پنچایت میں سو فی صد آبادی خانہ بدوش قبیلے سے ہے لیکن گاڑی کی سڑک سے محروم موبائل نیٹ ورک سے دیگر ہر سولیات سے پریشان ہیں ۔1947 کی طرح آج بھی وقت گزار رہے ہیں جہاں ایک طرف دعوی کیا تھا ہندوستان کو ڈیجیٹل انڈیا کے نام سے پکارا جاتا ہے اگر وہیں دیکھا جائے تو پنچایت ہڈل میں گجر قبیلے سے رہنے والے لوگ آج بھی 1947کی طرح بس رہے ہیں یہ وہ علاقہ ہے جو و پہاڑیوں کے درمیان پایا جاتا ہے لیکن ان لوگوں کا وہی رہن سہن ہے جو 1947 کی طرح ہے اور آج بھی اسی پریشان حال میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔وقت کی سرکار نے بہت سارے دعویٰ پیش کیے لیکن ووٹ بینک کے لیے استعمال کر کے ابھی بھی گجر بکروال قبیلے کو سن 1947 کی طرح ہی رہنا پسند کر دیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا چاند پر جانا سیکھ رہی ہے لیکن ہڈل کی عوام ابھی بھی گھوڑوں پر راشن آناج اور چار پائی پر بیمار کو لیے کر چل رہی ہے بہت افسوس ہوا دیکھ کر کب یہ عوام بھی روشنی کی طرف آیے گی جس طرح سے باقی علاقہ جات سے لوگ آرام کی بسر کر رہے ہیں ۔وہاں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب گاڑی کی سڑک ہماری پنچایت ہڈل میں آئے گی تو ہمیں بھی لگے گا کہ ہم بھی ڈیجیٹل انڈیا کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ہندوستان کا دعویٰ ہے ایک طرف سے G 5 ہونا چاہیے لیکن دوسری طرف سے ابھی تک اس پنچایت میں نیٹ ورک نہیں ہے ۔ لوگ فون کرنے کے لیے دور دور پہاڑیوں پر جاتے ہیں جہاں سے نیٹ ورک سگنل مل جائے۔دورہ کے دوران بہت سارے پارٹی ورکرن بھی ساتھ میں تھے پنچائیت کے کئی لوگوں نے بھی شمولیت کی جس میں بلاک چیئر پرسن کاہرہ فاطمہ فاروق ، سابقہ سرپنچ چودھری عبدل لطیف بانیاں ، سابقہ سرپنچ ہاشم دین ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میڈیا انچارج چناب ویلی چودھری سیف اللہ تاج، فرمان ملنگ دیگر بہت سارے سماجی کارکن پنچ حضرات نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا