یواین آئی
نئی دہلی؍؍پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کو کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جولائی سے شروع ہوگا اور 11اگست تک چلے گا۔مسٹر جوشی نے تمام جماعتوں سے سیشن کے دوران بامعنی بحث میں تعاون دینے کی درخواست کی۔پارلیمانی امور کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا،’’پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 2023آئندہ 20جولائی سے شروع ہوگا اور 11اگست تک چلے گا۔ سیشن کے دوران تمام گروپ سے درخواست کی کہ قانون سازی کاروبار اور دیگر موضوع پر بات کرنے میں تعاون دیں۔غور طلب ہے کہ گزشتہ بجٹ سیشن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دئے جانے سمیت کئی مسئلوں پر حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ہنگامہ کے بعد دونوں ایوان میں رکاوٹ دیکھی گئی تھی۔