قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد کیا ورثاء کے حوالے
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍کشتواڑ پولیس نے ایک لاپتہ لڑکے کو بازیاب کیا جس سے اس کے خاندان اور عوام کو بے پناہ راحت اور خوشی ملی۔ پولیس تھانہ چھاترو کو ایک لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس کا نام راشد حسین ولد امتیاز احمد جو نزدیک گورنمنٹ ڈگری کالج اْڈیل کا رہائشی ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس چھاترو نے تفتیش شروع کی۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال کی ہدایت پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر پولیس تھانہ چھاترو انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے ڈی وائی ایس پی سجاد خان کی نگرانی میں تکنیکی مدد سے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور بھرپور کوششوں کے دوران لاپتہ لڑکے کا سراغ لگایا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاپتہ لڑکے کو قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال نے تلاشی مہم کے دوران عوام کی مدد اور تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ لڑکے کی بازیابی کی کامیاب جموں وکشمیر پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کیے گئے اعتماد اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔