یاتریوں کے فرضی اندراج کامعاملہ سنگین

0
0

ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے:منیش ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیو سینا (یو بی ٹی) جموں و کشمیر یونٹ نے شری امرناتھ یاترا میں فرضی رجسٹریشن پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے، اور رجسٹریشن کی وصولی کے تئیں ہٹ دھرمی کے رویہ کے لیے حکومت اور امرناتھ شرائن بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ دھوکہ بازمذہبی یاترا پر رجسٹریشن کے نام پر بھاری وصولی کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جبکہ شیو سینا مسلسل رجسٹریشن فری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن حکومت اپنا ضدی رویہ اپنائے ہوئے ہے، آن لائن رجسٹریشن کے لیے مسافروں سے 220روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بولے بابا کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے، جعلساز بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ امرناتھ یاترا کے پہلے دن تقریباً 400 یاتریوں کے رجسٹریشن جعلی پائے گئے۔ ساہنی نے عقیدت مندوں سے شری امرناتھ شرائن بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی۔ ساہنی نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھوکہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور اس کا شکار ہونے والے عقیدت مندوں کو فوری طور پر رجسٹر کرکے بھولے بابا کے درشن کی اجازت دی جائے اور رجسٹریشن کو مکمل طور پر مفت بنایا جائے۔ اس موقع پر مہیلا ونگ کی صدر میناکشی چھیبر، جنرل وکاس بخشی، نائب صدر سنجیو کوہلی، صدر کامگھر ونگ راج سنگھ، منگو رام موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا