پو ٹھہ بائی پاس کے مقام پر ایک نوجوان کی لاش برآمد

0
0

علاقہ میں صف ماتم چھا گئی
افتخار حسین شاہ

سرنکوٹ //سرنکوٹ پوٹھہ بائی پاس کے مقام پر آج صبح آرمی کی پٹرولنگ پارٹی نے پوٹھہ بائی پاس مسجد کے قریب ایک نوجوان کی لاش کو دیکھا۔پٹرولنگ پارٹی نے مقامی لوگوں کو اس کے متعلق اطلاع دی۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہپستال سرنکوٹ میں لایا گیا۔ مزکورہ نوجوان کی شناخت افتار احمد ولد محمد نذیر ساکنہ پوٹھہ عمر 18 سال کے طور پر بتائی جا رہی ہے۔ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے پولیس نے  ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔تا ہم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا