مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات

0
0

اُمت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں۰ تقریباً 16 لاکھ 61 ہزار عازمین کی سعودی عرب آمد
ؒلازوال ڈیسک

ریاض؍؍عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جے کے این ایس کے مطابق ظہر اور عصر کی نمازیں یکجا ادا کرنے کے بعد حجاج میدانِ عرفات میں دعاؤں میں مشغول رہے جس کے بعد غروبِ آفتاب پر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوگئے۔آج حجاج کرام احرام کھول دینگے ۔ادھر حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے ۔ صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے ۔حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات کو وہیں پر قیام کیا۔ریاض سے سعودی ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے، اس سال حج میں 18 لاکھ45 ہزار45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی،جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار915 غیر ملکی جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 130 مقامی تھے۔سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائیں گے۔نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا