قاہرہ، 28 جون (یو این آئی) مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ میں 13 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
سرکاری نیوز ویب سائٹ اہرام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی دیر رات پیش آیا۔ راحت رسانی آپریشن کی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے ملبے سے دو لاشیں نکالیں۔ اس کے بعد راحت اور بچاؤ ٹیم کو منگل کے روز مزید دو لاشیں ملیں۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
اسکندریہ کے گورنر محمد طاہر نے سرکاری نیل ٹی وی پربتایا کہ اس عمارت میں عموماً گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے والے سیاح رہتے تھے۔ منہدم ہونے والی عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار پر حادثاتی طور پر قتل و اقدام قتل کے ساتھ بغیر اجازت عمارت تعمیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ممکن ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔