گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں نے براہِ راست ’’مصنف سے ملاقات‘‘سیشن کا انعقاد کیا

0
0

یہ تقریب طلباء کے لیے مصنف کے منفرد نقطہ نظر اور بصیرت سے سیکھنے اور متاثر ہونے کا ایک موقع ہے:ڈاکٹر سریندر کمار
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے آئی کیو اے سی اور لٹریری کلب آف نے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار کی سرپرستی میں جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان مقامی مصنف سہج سبھروال کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن ’’میٹ دی رائٹر‘‘(مصنف سے ملاقات ) کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے کہا کہ یہ تقریب طلباء کے لیے مصنف کے منفرد نقطہ نظر اور بصیرت سے سیکھنے اور متاثر ہونے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء کو سیشن کے دوران ذاتی ترقی، کامیابی اور کاروباری شخصیت سمیت سوالات پوچھنے کا موقع ملے گا۔ طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک ابھرتے ہوئے مصنف اور تین خود شائع شدہ کتابوں کے مصنف، سہج سبھروال نے طلباء کو اعتماد پیدا کرنے اور راستے میں آنے والی ناکامیوں سے مایوس نہ ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کتابیں لکھنے کے اپنے سفر اور ان کی اشاعت کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء کو ہدف پر توجہ مرکوز کرنے اور جو کچھ ان کے ذہنوں میں ہے، اس پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب کے دوران ان کی شائع کردہ کتابوں کی نمائش کی گئی اور طلباء نے مشترکہ مواد کو پڑھنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ کالج کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے انٹرایکٹو سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس تقریب میں 80 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اس پورے پروگرام کو ڈاکٹر مونیکا ملہوترا کوآرڈینیٹر، IQAC اور کنوینر لٹریری کلب اور پروفیسر عرفان عارف، ایچ او ڈی اردو کی نگرانی میں منظم کیا گیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران میں پروفیسر باربرا کول، پروفیسر سویتا جموال، پروفیسر شفقت جہانگیر، ڈاکٹر سندھیا بھردواج، ڈاکٹر پروین سنگھ، پروفیسر آشو منہاس، پروفیسر ریتا مینیا، ڈاکٹر نازیہ رسول، پروفیسر دیپ شیکھا شرما ، پروفیسر ہرپریت کور، پروفیسر جگمیت، پروفیسر شریا شرما، پروفیسر دیپک پٹھانیا اور پروفیسر رجنی بالا شامل تھے۔ تقریب کی کارروائی پروفیسر عرفان عارف نے چلائی اور ڈاکٹر مونیکا ملہوترا کے شکریہ کے رسمی کلمات کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا