سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے پارٹی کی جانب سے دونوں کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
جموں لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب معروف کاروباری اور اسٹیٹ اوبزرور اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر چودھری یاسمین کے ہمراہ وارڈ 74کے کارپوریٹر چودھری صحبت علی نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد کی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔وہیں چوہدری یاسمین اور ان کے ایک سو سے زائد حامیوں کا پارٹی میں غلام نبی آزاد نے خیر مقدم کیا۔اسی سلسلہ میں نور کیسٹل ،بینکٹ ہال، نورآباد،چوہادی جموں میں جمعہ کی دوپہر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔وہیںچودھری یاسمین کی کانگریس میںشمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے، آزاد نے کہا یاسمین جیسے نوجوان پارٹی میں شامل ہوں گے تو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو فروغ ملے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ چودھری یاسمین جیسے لوگ ہیں جو زمینی سطح پر عوام سے جڑے ہوئے ہیں جو کانگریس کوفتح دلانے میں مدد کریں گے ۔اس موقع پر کانگریس لیڈر کے طور پر چودھری یاسمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونا ان کے لئے قدرتی تھا کیونکہ یہ واحد پارٹی ہے جو ریاست کے تمام تین خطوںمیں لوگوں کی خواہشات کے ساتھ انصاف کر سکتی ہے۔ چوہدری نے کہا کہ صرف کانگریس جموں و کشمیر کے ہر خطے کے مفادات کی حفاظت کرسکتی ہے کیونکہ ہماری ریاست خطے، مذہب اور ثقافت کے ساتھ مختلف تنوع کی ایک منفرد تجویز پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنماءکے طور پر میں جموں میں پارٹی کی مضبوطی کو یقینی بناﺅں گااور آئندہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کروں گا۔