ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا لورن دورہ

0
0

لورن ٹنگمرک سڑک کے تعمیری کام کا لیا جائزہ

وسیم حیدری

منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے منڈی تحصیل کے علاقہ لورن کا دورہ کیا – اس دوران انہوں نے لورن ٹنگمرک سڑک پر چل رہے تعمیراتی کام کا بھی جایزہ لیا – سڑک پر کام کر رہے بی آر او کے آفسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو سڑک کی تعمیر کے حوالے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک آٹھ کلو میٹر سڑک تعمیر کر لی ہے اور اب نویں کلو میٹر پر سڑک کا تعمیری کام جاری ہے – انھوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کو جلد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے – اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے کہا کہ جب اس سڑک کی تعمیر پوری ہوگی تو اس سڑک پر سال کے بارہ ماہ گاڑیوں کی آمد و رفت رہے گی اور یہ سڑک مغل شاہراہ کے موسمی نامساید حالات کی وجہ سے متبادل کے طور پر عوام کے لیے کھلی رہے گی جس سے خطہ پیر پنجال کی عوام وادی کے ساتھ منسلک رہے گی – انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کے کھولنے سے وادی اور خطہ پیر پنجال میں کاروبار کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ سیاحت کو بھی اس سڑک کی تعمیر سے فروغ ملے گا – ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس موقع پر بی آر او(باڈر روڈ آرگنایزیشن)کے آفیسران سے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر میں سرعت لائی جائے تاکہ اس سڑک کو جلدی ہی عوام کے نام کیا جا سکے – اپنے دورے کے دوران انہوں نے لورن کے مختلف راشن گھاٹوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر عوام کے لیے دستیاب راشن کا بھی معاینہ کیا ضلع ترقیاتی کمشنر طارق احمد زرگر نے اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا جس دوران وہ مڈل سکول لورن میں گئے اور وہاں پر طلباء کو دی جا رہی تعلیم کا معاینہ کیا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا