حیدرآباد27جون (یواین آئی) تلنگانہ کی کریم نگر ٹاون ون پولیس نے نابالغ لڑکی کو ہراساں کرنے پر 6افرادبشمول 5نابالغ لڑکوں کے خلاف پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ، انٹرمیڈیٹ کے طالب علم سے محبت کرتی تھی۔ایک سال پہلے لڑکے کے دو دوستوں نے ان دونوں کی قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز لے لی اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔پولیس نے کہاکہ ان دونوں نے لڑکی کے والدین کو اس لڑکے کے ساتھ اس کی محبت کی اطلاع دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کی تھی۔بعد ازاں دیگر تین لڑکوں نے بھی لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔اس ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے اپنے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے اس لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ساتھ دیگر 5کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔