اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے:سنہا

0
0

ایل جی ملاقات :کہا،خدمات کی بروقت فراہمی اور شکایات کا فوری اَزالہ اِنتظامیہ کے ترقیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی ملاقات‘‘براہِ عوامی شکایات سننے کے پروگرام کے دوران جے کے جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ لوگوں ، متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پولیس کے سینئر سپر اِنٹنڈنٹوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا،’’ اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔ خدمات کی بروقت فراہمی ، شکایات کا فوری اور مؤثر اَزالہ اِنتظامیہ کے ترقیاتی اقدامات کا بنیاد ی حصہ ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کے ساتھ تعمیری اَنداز میں مشغول رہیں ، غریبوں اور ضرورت مندوں کے خدشات کو ترجیح دیں اور تمام مسائل کو شفاف طریقے سے حل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ پارکوں اور اِس طرح کی دیگر عوامی اَملاک کی دیکھ ریکھ کے لئے ہم رہائشیوںکا تعاون چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اَپنے شہریوں کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے مقصد کے لئے پُر عزم ہیں اور کمیونٹی کی شرکت پارکوں اور عوامی مقامات کی صفائی میں کلیدی کردار اَدا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے جی آر اے ایم ایس پر فرضی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ اِس پلیٹ فارم کا مقصد عوامی خدمات فراہم کرنا اور عوام پر مرکوز حکمرانی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اگر کوئی کمی ہے تو ان کی نشاندہی کرنا ہے ۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ عوامی رَسائی پروگراموں سے ہمیں زیادہ شفاف ، جواب دہ اور شہری دوست طرزِ حکمرانی کے لئے لوگوں کو حقیقی شکایات درج کرنے کے لئے حساس اور حوصلہ اَفزائی کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد اَفضل بٹ کی ان کے علاقے اوڈینا سونہ واری میں کنویں کی غیر فعال ہونے کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ چیف اِنجینئر کو ہدایت دی کہ نئے کنویں کے بننے تک متاثر علاقے کے مکینوں کو پانی کی وافر فراہمی کے متبادل اِنتظامات کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز سکول ڈب گاندربل کی نامکمل عمارت سے متعلق شکایات لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ سکول کو نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے اور صفائی سہولیات کی دستیابی اورفیصل بندی کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لئے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔جموں سے تعلق رکھنے والے ایس سومراج نے بھگوتی نگر علاقے میں ہینڈ پمپوں کی دوبارہ تنصیب کے مسئلہ پر لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس معاملے پر تفصیلات طلب کیں اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ جلد اَز جلد اسے حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) نے پونچھ سے تعلق رکھنے والے عرفان علی نامی ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر ا ن کے گائوں کانگڑا گلہوٹا مینڈھر میں سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ مذکورہ سڑ ک کے لئے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے او رکام شروع کیا جائے گا۔ تمام سرکاری طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد شروع کریں۔بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے عید الاضحی کی تقریب سعید او رشری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔اُنہوں نے کہا کہ رام بن ، اننت ناگ اور اودھمپور میں ٹریفک ایک بڑا مسئلہ ہے بالخصو ص رام بن سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقہ ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران بغیر کسی رُکاوٹ کے ٹریفک کی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع ٹریفک پلان پ عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن او رایس ایس پی رام بن نے چیئر کو نازک حصوں کی حالت او رٹریفک کو موڑنے کے لئے شناخت کئے جانے والے کنٹجنسی روٹ کے بارے میں بتایا۔آئی جی پی ٹریفک نے چیئرکو یہ بھی بتایا کہ یاترا کے دوران ٹریفک کی بہتر ٹرانسپورٹیشن کے لئے رُکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے قابل عمل حل تلاش کئے جارہے ہیں۔کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔بات چیت کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز ، سربرہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا