0
0
سڑکوں پر آبِ نکاس نا کے برابر ، عام لوگوں کو بارشوں کے پانی سے ہواشدید نقصان
لطیف ملک
گول //  سب ڈویژن گول میں گزشتہ شب سے گول و ملحقہ جات میں شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے وہیں دوسری جانب بارش کے پانی کی وجہ سے لوگوں کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ۔ گول و ملحقہ کی سڑکیں زیر آب تھیں اور لوگوں کے فصلات کو بھی شدید بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔ گول تتا پانی روڈ سلبلہ تک کئی مقامات پر لوگوں کے گھروں ، زرعی اراضی میں کافی پانی آیا جس وجہ سے لوگوں کی مکی کی فصل و رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس سڑک پرگول بازار سے ہی آب نکاس کا کوئی انتظام نہیں ہے جونالی بنائی گئی ہے وہ گندگی اور مٹی سے بھری ہوئی ہے جس وجہ سے پانی نالیوں کے بجائے سڑکوں میں آیا اور لوگوں کو سڑک عبور و مرور کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ گول بازار سے گرڈ اسٹیشن تک پوری سڑک زیر آب تھی اور سکولی بچوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ بازار سے جتنا بھی پانی آیا وہ گرلز ہائی سکول گول کے راستے سے لوگوں کے کھیتوں میں گیا او ر مکی کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ وہیں علاقہ موئلہ ، سلبلہ و دیگر جگہوں پر بھی اسی طرح کی صورتحال بنی رہی جہاں نالیوں کی حالت خستہ تھی اگر چہ محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس کئی افراد بھی ان نالیوں کے رکھ رکھاﺅ اور سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے بطور ڈیلی ویجر کام کر رہے ہیں لیکن وہ کہیں دکھائی نہیں دیتے ہیں اگر دن میں ایک یا دو گھنٹے ہی کام کرتے تو آج اس طرح کی صورتحال نہیں ہوتی ۔ مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک سب ڈویژن میں اکثر سڑکوں کی صورتحال یہی ہے کہ آبِ نکاس کہیں
پر بھی نہیں ہے جس وجہ سے اس طرح کی شدید بارشوں سے لوگوں کو کافی نقصان ہو تا ہے ۔ وہیں علاقہ موئلہ فرید آباد روڈ کی بھی حالات جہاں اس شدید بارشوں میں لوگ خود پانی کو آگے نکلنے کی جگہ بنا رہے تھے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک پر پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے تعمیری کام جاری ہے اور ٹھیکیدار نے سڑک کو اکھاڑ  کر رکھا ہے جہاں سے چلنا دشوار ہے اور کسی بھی جگہ پر آبِ نکاس نہیں رکھا گیا اور اب بارشوں کا موسم آ رہا ہے یوں تو امسال بارشوں کا بہت زیادہ زور ہے لیکن محکمہ اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا اور ٹھیکیدار لوگ بھی صرف اپنی تجوریوں کو بھرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ان
کے غلط کام کا خمیازہ عام عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ شب سے شدید بارشوں کی وجہ سے جس طرح سے عام لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اس سے نہ تو انتظامیہ بے خبر ہے اور نا ہی سیاسی لیڈران تمام اس صورتحال سے با خبر ہیں لیکن اس کے با وجود زمینی سطح کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ایس ڈی ایم گول اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے عوام کی مشکلات کا اذالہ کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا