منشیات کے خلاف عالمی دن ہیلتھ بلاک کنڈی میں منایا گیا

0
0

سید زاہد
بدھل؍؍ پیر کو راجوری میں بھی منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن منایا گیا ۔محکمہ صحت کنڈی کی جانب سے سیمینارز اور ریلیوں کا سلسلہ منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ اور عام لوگوں میں معاشرے میں منشیات کی لعنت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ یہ تقریب ڈاک بنگلو کوٹرنکہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بدھل گرلز ہائی اسکول بدھل میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت نیاس موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ بی ایم او کنڈی ڈاکٹر وینود کمار بٹ کی نگرانی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ اے ڈی سی کوٹرنکہ سریندر موہن شرما بطور مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او کنڈی رضا علی خان نے بھی شرکت کی۔اے ڈی سی کوٹرنکہ نے کنڈی بلاک میں اس لعنت کے خلاف آگاہی ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ریلی کا انعقاد محکمہ صحت کنڈی نے نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت کیا تھا۔کوٹرنکہ اور بدھل قصبہ سے شروع ہونے والی ریلی میں ہیلتھ سٹاف اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی ۔کوٹرنکہ اوربد ھل کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی بعد ازاں اختتام پذیر ہوئی۔ بدھل میں منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایس ایچ او بدھل این آر ٹھاکر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او بدھل نے کہا کہ منشیات کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی کو محدود کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات اس کے استعمال پر قابو پانے میں کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ کوٹرنکہ بدھل میں ریلیوں کا انعقاد میں سینکڑوں طلباء ، آشا ورکرز سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقاریب کی صدارت ڈاکٹر محمد ایوب لون اور ڈاکٹر محمد لطیف ڈار نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا