نیشنل کانفرنس ٹیم نے سرحدی کشیدگی کے متاثرین سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
پونچھسرحدی ضلع پونچھ میں حالیہ گولہ باری کے متاثرین سے ملنے کیلئے نیشنل کانفرنس کی ایک ٹیم نے یوتھ صوبائی صدر نیشنل کانفرنس اعجاز جان کی قیادت میں بانڈی چیچیاںکا دورہ کیا۔واضح رہے حالیہ گولہ باری میں گاﺅں بانڈی چیچیاں کی چھ سالہ صوبیہ لقمہ اجل بنی تھی وہیں مرحوم کے لواحقین سے بھی این سی ٹیم نے ملاقات کی ۔اس دوران متاثرین نے کہا کہ حد متارکہ پر آباد خوف کے سائے میں ہے اور یہاں موت کا کھیل ایک عام سی بات ہے جہاں ضلع انتظامیہ بچاﺅ کاروائی کیلئے پہنچنے میں ناکام ہے ۔اس موقع پر اعجاز جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام خوف کے سائے میں ہے اور گزشتہ حکومت کی جانب سے سرحدی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔وہیں دورے کے دوران ان کے ہمراہ باغ حسین راٹھور، خورشید احمد شاہ، نجب دین ڈار، عبدالجبار و دیگران موجود تھے ۔