بھاجپا غلط پروپگنڈے کے تحت ووٹ مانگ رہی ہے :سروڑی

0
0

کشتواڑ کے کئی علاقہ جات میں جلسوںسے کیا خطاب
لازوال ڈسیک
مغلمیدانسابق وزیر و جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے یہاںپارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کشتواڑ کے تگوڑ، دربیل ، مغلمیدان، منگتھلہ، کوریا علاقہ جات میں کانگریس کارکنان سے اجلاس میں خطاب کئے جہاں انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھاجپا غلط پروپگنڈے کے تحت ووٹ مانگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈران بند دروازوں کے اندر کچھ کہتے ہیں اور باہر عوام کے سامنے جا کر کچھ کہتے ہیں ۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذہب ، ذات پات سے بالا تر ہو کر کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے ملک میں ماحول قائم کر رکھا ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں جو پارلیمنٹ میں ہمارے لئے پارلیمنٹ میں بات کرے گی ۔سروڑی نے عوام سے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر کانگیر کو ووٹ دے کر ترقی کی راہ پر ملک کو گامزن کرنے میں مدد کریں کیونکہ راہل گاندھی کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل محفوظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کیلئے بہتر ہے اور بھاجپا ملک کے مفاد میں نہیں ہو سکتی ۔موصوف نے کہا کہ ادھمپور کٹھوعہ پارلیمانی نشست پر وکر م ادتیہ سنگھ کی کامیابی کیلئے کانگریس کے حق میںاٹھارہ اپریل کو ہاتھ کو بٹن دبا کر ووٹ ڈالیں ۔اس دوران سروڑی کے ہمراہ تگوڑ، دربیل، مغلمیدان اور منگتھلہ سے کانگریس لیڈران موجود تھے جہاں یوتھ کانگریس لیڈران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا