کولگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے زخمی سابق پی ڈی پی کارکن دم توڑ گیا

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سابق پی ڈی پی کارکن اور پنچ سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق پی ڈی پی کارکن عبدالمجید ڈار جنہیں نامعلوم اسلحہ برداروں نے بدھ کے روز ضلع کولگام کے شالی پورہ میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا، اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالمجید نے رات کے قریب گیارہ بجے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ بتادیں کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے بدھ کو سہ پہر کے وقت ضلع کولگام کے شالی پورہ میں عبدالمجید کے گھر میں داخل ہوکر ان پر گولیاں چلائی تھیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال سے سری نگر منتقل کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا