یواین آئی
سرینگر؍؍افسپا معاملے پر بی جے پی کے صدر امت شاہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی اور بی جے پی افسپا کے بارے میں لوگوں کو جھوٹ بول رہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘امت شاہ اور پی ڈی پی افسپا کے متعلق عوام کو جھوٹ کیوں بولتے ہیں، پی ڈی پی کو افسپا کے ساتھ کچھ بھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور بی جے پی نے افسپا کے لئے مخلوط حکومت سے کنارہ کشی نہیں کی تھی۔ یہ محبوبہ مفتی کے فروری 2018 کے اسمبلی میں بحیثیت وزیر اعلیٰ تقریر کی وجہ سے ہے جس کے چند ماہ بعد ہی بی جے پی نے گورنر کی طرف سے فون کال کراکے ہماری منتخب وزیر اعلیٰ کو معطل کیا’۔قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے اسمبلی میں اپنے تقریر میں موجودہ حالات کے پیش نظرافسپا کی منسوخی کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کی فوج دنیا کی بہترین ڈسپلن والی افواج میں سے ایک ہے