پرائمری اسکول ویتل کھلہ خستہ حالی کا شکار

0
0

ٰبیت الخلاءاور با ورچی خانہ حالت مرگ میں
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//گورنمنٹ پرائمری سکول وےتل کھلامیں موجود باورچی خانہ اور بیت الخلاءخستہ حالی کا شکار ہیں۔ وہاںزیرتعلیم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وہیں اسکولی طلاب کے والدین کا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروںسے مطالبہ ہے کہ وہ ان بیت الخلاءکی مرمت کروائیں تاکہ بچوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اضح رہے کے اس بیت الخلاءاور باورچی خانے کی مرمت کے حوالے سے پہلے بھی لوگوں نے محکمہ کے اعلی افیسران سے بات کی تھی جس پر یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ جلد ہی اس بیت الخلاءکی مرمت کروائی جائے گی لیکن اب تک بیت الخلاءکی وہی حالت ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی سرکاریک طرف صاف بھارت کے نعرے لگا رہی ہے اور دوسری طرف اگر گاو¿ں میں گورنمنٹ اسکولوں کی حالت کو دیکھا جائے تو اس سے صاف ظاہر کیا جاتا ہے کی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیمں صرف کاغذی طور پر ہی نظر آ رہی ہیں جب کی زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نظر نہیں آ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا