اس موقع پر موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی جائے گی۔اہل اسلام سے شرکت کی اپیل
عمرارشدملک
راجوری //ہر سال کی طرح اس بار بھی جشن سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ 7اپریل بروز اتوار صبح 10بجے مرکزدعوت وتبلیغ دارالعلوم رضویہ اشرفیہ ایتی درہالی پل راجوری میں منایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرکزدعوت وتبلیغ دارالعلوم رضویہ اشرفیہ راجوری اور دیگر مسلم تنظیموں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کر بتایا کہ جشنِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس بار بھی منایا جارہا ہے ۔ انجمن علماءاہلسنت راجوری کے صدر م ولانا فاروق نعیمی نقشبندی نے پریس کانفرنس میں جشن سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بار میں بتا یا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران تاجدار انبیا ءحضور احمد مجتبیٰ سیدنا محمد مصطفی ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی ۔اس عظیم تقریب میں مناظر اہلسنت تاجدار خطابت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی صغیر احمد صاحب کھنپوری بریلی شریف ،عالم نبیل فاضل جلیل فاتح کشمیر حضرت مولانا الحاج عبدالرشید داﺅ دی صاحب بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک صوت الاولیا ءجموں کشمیر اور دیگر قائدین اسلام بھی کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں ۔ انہوں نے تمام اہل راجوری خاص طور پر مسلمانان راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ جوک تر جوک اس کانفرنس میں شریک فرما کر علماءامت کے نورانی بیانات سے اپنے قلوب کو روشن و مجلیٰ فرمائیں ۔ پریس کانفرنس میں حفظ محمد الیاس ،مولانا عبدالخالق ،سائیں عبدالرشید ،آصف بٹ ، تعظیم ڈار اور دیگر تنظیموں کے سرپرستوں نے بھی راجوری کے مسلمانوں کو عظیم کانفرنس میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔