ووٹران کو الیکشن کے دوران محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کیا جائےگا: دلباغ سنگھ

0
0

بارہمولہ اور کپوارہ کے دورے کے دوران انتخابات سے متعلق انتظامات کا لیا جائزہ
کے این ایس

سرینگرڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ آنے والے پارلیمانی الیکشن کے دوران رائے دہند گان کو اپنی حق رائے دہی کے استعمال کے لیے موزوں اور مناسب فراہم کیا جائےگا۔ڈی جی پی نے دورے کے دوران شمالی کشمیر میں انتخابات سے مکمل انتظامات کا جائزہ لے کر سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایت دیں۔کشمیرنیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بدھوار کو شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کرنے کے علاوہ 11اپریل سے منعقد ہورہے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر شمالی کشمیر کے حساس اور انتہائی حساس ترین مقامات سے متعلق سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔دلباغ سنگھ نے اس موقعے پر شمالی کشمیر کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس کےساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں رواں ماہ سے منعقد ہونے جارہے لوک سبھا انتخابات کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرائے گی۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ووٹنگ عمل کے دوران رائے حق دہندگان کو اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے دوران موزوں اور مناسب ماحول فراہم کیا جائےگا۔ووٹران کواپنے من پسند اُمیدوار کے حق میںووٹ ڈالنے کے دوران بھرپور سیکورٹی فراہم جائےگی اور پولیس شرپسند عناصر کی ریشہ دوانیوںکا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے 11اپریل سے منعقد ہونے جارہے لوک سبھا انتخابات سے متعلق اُٹھائے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے سیکورٹی کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کو کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ڈی جی پی نے پولیس لائنز کپوارہ اور بارہمولہ میں پولیس افسران اور جوانوں کو لوک سبھا انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے جوان تربیت یافتہ ہونے کےساتھ ساتھ بہتر ساز و سازوسامان سے لیس ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر خطوں میں امن و قانون کی صورتحال کو پٹری پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔دلباغ سنگھ کاکہنا تھا کہ ریاستی پولیس نے ماضی میں بھی انتخابات پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرائے ہیں اور رواں ماہ سے منعقد ہونے جارہے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتےوں اور قابلیت کو بروئے کار لاکر انتخابات کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران پولیس ووٹران کو بھر پور تحفظ فراہم کرے گی تاکہ ہر ایک رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال پرامن اور آزادانہ ماحول میں کرے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا