یواین آئی
سان فرانسسکو، ´´// امریکہ کے الاسکا میں التیئن جزیرے پر منگل کو 6.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ زلزلہ منگل کی شب نو بج کر 35 منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز شمال مشرقی کساکا وولکانو سے 31 کلومیٹر دور 19.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ امریکی ‘نیشنل مرین اینڈ ایٹموسفیرک ایڈ منسٹریشن’ کے مطابق متاثرہ علاقہ گھنی آبادی والا ہے اور زلزلہ کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔ژنہوا