بجلی کی تاریں لکڑی کے کھمبوں پر ۔مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ۔ محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجہ
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//ضلع ادھمپور تحصیل بسنت گڑھ کے کدوا علاقے میں گزشتہ چار ماہ سے بجلی کی خدمات بند جس کو لے کر مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ وہیںالطاف بٹ، افضل بانی ، راج کمار ودیگران نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ 4 ماہ سے بجلی کی خدمات ٹھپ پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کو پریشانیاں برداشت کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ بتا دیں کہ تحصیل بسنت گڑھ کے کدوا علاقے میں کھمبوں پر نہیں بلکہ لکڑی کے کھمبوں پر لگائی گئی ہیں۔ بجلی کی تارے خطرناک طریقے سے لوگوں کے گھروں میں پہنچا کر محکمہ بجلی کی سپلائی کر رہا ہے جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی محکمہ کے حکام نے کدوا علاقے میں جگہ جگہ لکڑی کے کھمبوں کے سہارے بجلی کی تاروں کو لٹکا دیا ہے اور بڑے ہی خطرناک طریقے سے لوگوں کے گھروں میں بجلی سپلائی کی جارہی ہے ،ساتھ ہی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر جلد ہی بجلی محکمہ نے لکڑی کے کھمبوں کی جگہ لوہے کے کھمبے نہیں لگائے اور ان کے علاقے میں بجلی کی خدمات درست طریقے سے بحال نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ جس کا مکمل ذمہ دار بجلی محکمہ ہی ہوگا۔ اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ کی بات متعلقہ محکمہ کے افسروں سے کی گئی تو ان کا کہنا تھا کدوا علاقے میں بہت سے لوگوں کے گھروں میں لکڑی کے کھمبوںکے سہارے بجلی کی سپلائی کی جا رہی تھی لیکن گزشتہ دنوں بھاری بارش اور برفباری ہونے کی وجہ سے لکڑی کے کھمبے بھی خراب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے علاقے میں بجلی کی خدمات بند کر دی گئی ہے۔