ممبئی:اے ایم پی کی زیر اہتمام بے رزگار مسلم نوجوانوں کیلئے روزگار پر مبنی اسکل ٹریننگ میلہ

0
0

یواین آئی
ممبئی //ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل (اے ایم پی ) کے زیراہتمام ایک بارپھر بے روزگار نوجوانوں کے لیے اسکل ٹریننگ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جوکہ سنیچر 6 اپریل کو ممبئی میں انٹاپ ہل شیخ مصری علاقہ کے حضرت بھٹکلی شاہ درگاہ کمپا¶نڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اے ایم پی اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے جہاں یہ افراد اپنی معلومات، ذہانت، تجربہ اور صلاحیت کو رضاکارانہ طور پر ملک و ملت کی ترقی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اے پی ایم پچھلے 11 سال سے مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں کئی سارے پروجیکٹس چلاتی ہے ۔ جسکے ذریعے آج تک لاکھوں طلبہ استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ اس تعلق سے اے ایم پی کے روح رواں عامر ادریسی نے مزید کہا کہ آج ہندوستان میں اکثر نوجوان غیر تعلیم یافتہ اور بے روزگار ہیں ۔ خصوصی طور پرایک تہائی سے زائد مسلم نوجوان بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان مسائل کی بنیادی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اسکول اور کالج سے ڈراپ آوٹس ہے کیونکہ انہیں ابتدائی عمر سے ہی اپنے خاندان کی کفالت کے لئے سہارا بننا پڑتا ہے ۔ اس کے علاوہ روزگار کی معلومات کی کمی اور کسی ہنر سے نا واقفیت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ ہمارے بیروزگار نوجوان حکومت اور مختلف کمپنیوں کے سی ایس آر یعنی کمپنیوں کی سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مفت تربیت برائے روزگار سے ناواقف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے سوشل گروپ آف شیخ مصری اور دیگر کی تنظیموں کے اشتراک سے مورخہ 6 اپریل 2019 بروز سنیچر کو روزگار پر مبنی اسکل ٹریننگ میلہ منعقد کیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر نوکری کے قابل بنانا ہے ۔ اس پروگرام میں ملک کی معروف ٹریننگ کمپنیوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ ٹریننگ پارٹنرز روزگار پر مبنی ٹریننگ کے لیے کم پڑھے لکھے اور ضرورت مند امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ جن امیدواروں کا انتخاب اسکل ٹریننگ کے لئے ہوگا انہیں مفت میں جاب پرمبنی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس پروگرام میں ہزار سے زائد نوجوانوں کو ٹریننگ کیلئے منتخب کیا جائے گا.۔خواہشمند امیدوار کو دی گئی لنک پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہے ۔ خواہشمند حضرات درگاہ گرا¶نڈ پر پہنچ کر بھی اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔www.ampindia.org/JOTForm امیدوار کا 18 سال سے زائد ہونا لازمی ہے ۔ اپنے تعلیمی دستاویزات اور ریزیوم کی 10 نقول کے ساتھ فارمل ڈریس میں شرکت کرکے اس روزگار میلے کا فائدہ اٹھائیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس روزگار اور ٹریننگ میلے کا نمازِ جمعہ میں علان فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ عوام الناس بالخصوص سماجی تنظیموں سے بھی انہوں نے درخواست کی ہے کہ اس روزگار میلے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تاکہ ہمارے نوجوان اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکیں۔ یو این آئی

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا