مٹی کے تودے گرنے سے دو خواتین کی موت

0
0

بھوپال، 10 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال ضلع کے بالم پور گاؤں میں آج مٹی کھودتے وقت اچانک مٹی کے تودے گرجانے سے دو خواتین کی موت ہو گئی جبکہ پانچ لوگوں کو بچا لیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوکھی سیونیا تھانہ علاقہ کے تحت واقع بالم پور گاؤں میں چھ خواتین اور ایک مرد گھریلو استعمال کے لئے مٹی کھود رہے تھے۔ مٹی کھودتے وقت اچانک مٹی دھنسنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں فیروزہ بی اور پنکی کی موت ہوگئی۔
واقعہ کے بارے میں تحصیلدار چندر شیکھر نے بتایا کہ فیروزہ بی (35)، پنکی (16)، سروج (20)، اوشا (21) اور دیگر 3 لوگ بالم پور گاؤں میں سرکاری تالاب سے گھریلو استعمال کے لیے مٹی کھودنے گئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو خواتین فیروزہ بی اور پنکی کی اچانک موت ہو گئی۔ دو خواتین سروج اور اوشا کو معمولی خراشیں آئی تھیں، انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ باقی 02 خواتین اور ایک مرد موقع سے چلے گئے جس کی وجہ سے ان کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔
اس معاملے میں کلکٹر آشیش سنگھ نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اطلاع ملتے ہی انتظامی عملہ، پولس ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور دیگر افسران موقع پر انتظامات سنبھالنے کے لئے پہنچ گئے تھے اور حادثے کی مختلف نکات سے تحقیقات کی گئی اور پنچایت سکریٹری ویر سنگھ کو لاپرواہی کے الزام میں معطل کر دیا گیا، بالم پور کی سرپنچ آرتی مینا کو بھی دفعہ 40 کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا