تمنا بھاٹیہ ویب سیریزجی کرداکے لیے پرجوش ہیں

0
0

ممبئی، 10 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی آنے والی ویب سیریز جی کردا کوکے لئے بہت پرجوش ہیں۔
دنیش وجان کی میڈاک فلمس کے ذریعہ پروڈیوس کردہ جی کردا کو ارونیما شرما نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے اور حسین دلال اور عباس دلال کے ذریعے مشترکہ تحریر کی ہے۔ آٹھ ایپی سوڈ کے اس شو میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ آشم گلاٹی، سہیل نیئر، انیا سنگھ، حسین دلال، سیان بنرجی، سنویدنا سووالکا، سیمون سنگھ اور ملہار ٹھاکر بھی اہم کردار میں ہیں۔
تمنا بھاٹیہ ویب سیریز جی کردا کے لیےپرجوش ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ ’جی کردا‘میں کام کرنا کمال کا تجربہ تھا کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کردار کبھی نہیں کیاتھا۔ اس سے پہلے میں نے کامیڈی کی ہے یا بہت ہی ڈارک کردار کیے ہیں۔، میں ’جی کردا‘کے لیے سچ میں بہت پرجوش ہوں۔ اس سے پہلے میں آن سانگ ا سٹرکچرمیں کام کیا ہے۔ آج تک مجھے ایسا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا جو مجھ سے اتنا قریب ہو۔ جی کردا ویب سیریز میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اس سے پہلے میں نے زیادہ تر لارجر دین لائف کردار کئے ہیں یا سنیما پورٹریٹ آف تھنگس کئے ہیں، لیکن یہ میرابہت ہی ریئلسٹک پرزنٹیشن ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ کردار ملا اور میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا ۔ جی کردا کا پریمیئر 15 جون کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا