مختلف امور پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
سری نگرسابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی فلاح و بہبود کے مختلف مسائل اورگجر بکروال طبقہ کے متعلق اہم اَمور سے آگاہ کیا۔سابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے لیفٹیننٹ گورنر کووول بورڈ کی تشکیل نو ، مغل روڈ کی اَپ گریڈیشن او رکالا کوٹ کی مجموعی ترقی سے متعلق اہم اَمور سے آگاہ کیا۔سابق وزیر نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو پیش کیا۔وہیںلیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔