ڈھاکہ، 8 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش میں شدید لو کی وجہ سے تمام سیکنڈری اسکول بند رہیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن نے یہ اعلان کیا ہے۔
سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نہال احمد نے بدھ کو اس کی تصدیق کی۔
اس سے قبل بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے تمام پرائمری اسکول 5 سے 8 جون تک چار روز کے لیے بند کردیے گئے تھے۔
دریں اثنا، کمیلا کے داؤد کنڈی میں تین مڈل اسکولوں کے 26 طلباء بدھ کو ششماہی امتحان کے دوران بیمار ہوگئے۔ جن میں سے 23 طالب علموں کو علاج کے لیے داؤدکنڈی کے ہیلتھ سینتر میں داخل کرایا گیا۔