خاتون وی آراو ریت کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے دس ماہ کے بچہ کے ساتھ پہنچ گئی

0
0

حیدرآباد8جون (یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک خاتون ولیج ریونیو عہدیدار(وی آراو)نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے بے خوف طریقہ سے ریت کی غیرقانونی منتقلی میں مصروف لاریوں کوروکا۔ ضلع کے پاسومرو علاقہ میں ریت کی غیر قانونی منتقلی کی مقامی افراد سے اطلاع پاکر وی آراو مینا، حرکت میں آگئیں۔وہ اپنے دس ماہ کے بچہ کے ساتھ ٹووہیلر پر پہنچ گئیں۔کوتورآمد کے بعد انہوں نے ریت کی گاڑیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے دو لاریوں کوجرمانہ عائد کیا اور ان کو تحصیلدار کے دفتر پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کے مالکین اپنی لاریوں کو وہاں سے لے کر چلے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا