سید محمد الطاف بخاری کی پارٹی لیڈران اور کارکنان کو عوامی خدمت کیلئے متحرک رہنے کی تلقین

0
0

ہندوارہ کے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان ملاقی ہوئے، تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی لیڈران اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کو بھر پور عوامی تعاون حاصل ہے اور لوگوں کو اس جماعت سے کافی اْمیدیں وابستہ ہیں۔موصولہ بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار سید محمد الطاف بخاری نے آج ہندوارہ حلقہ سے آئے پارٹی عہدیداروں اور سینئر کارکنان کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اراکینِ وفد پارٹی صدر سے بعض تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر بات چیت کرنے کیلئے آیا تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’ہمیں یہ بات کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ اپنی پارٹی کے قیام کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اسے عوامی قبولیت اور مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ لوگ ہمارے غیر مبہم ایجنڈے کی پذیرائی کررہے ہیں۔ عوام کو ہم پر اعتماد بھی ہے اور ہم سے کچھ توقعات بھی وابستہ ہیں۔ ان عوامی توقعات پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ‘‘انہوں نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کو تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ متحرک رہیں اور عوامی مسائل اور شکایات کو نہ صرف اْجاگر کرتے ہیں بلکہ اْن کا ازالہ کرانے کیلئے ان مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں بھی لائیں۔سید محمد الطاف بخاری نے لیڈران اور کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کو موثر بنائیں۔ انہوں نے کہا، ’’ ہمارا بنیادی کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ ہمارا گہر رابطہ ہو۔ اس لئے یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق بنائے رکھیں۔‘‘اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر عثمان مجید، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکرٹری منتظر محی الدین، حلقہ ہندوارہ کے انچارج عبدالرشید بٹ، حلقہ کوآرڈی نیٹر حاجی عبدالرحیم، کے علاوہ ہندوارہ کے تمام بلاک صدور، بلاک سیکرٹریز، اور حلقہ انچارج شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا