حکومت شراب خانوں کے بجائے تعلیمی اداروں پر توجہ دے

0
0

نوجوان کو روزگار چاہیے ،شراب خانے نہیں :محمد سخی خان راٹھور
ایم شفیع رضوی
پونچھ؍؍سینئر سماجی کارکن و تنظیم علماء اسلام کے ریاستی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور نے ضلع پونچھ میں اور جموں کشمیر دیگر اضلاع میں جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ کی طرف سے شراب خانوں کو بڑھاوا دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان موجودہ وقت میں بے روزگاری کے مسائل سے جھوج رہے ہیں جنہیں روزگار کی ضرورت ہے لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جموں وکشمیر ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب خانوں کے تحفے دے کر جموں کشمیر کی عوام کو بالخصوص نوجوانوں کو مالی اور جسمانی طور پر مزید کمزور کرنے کوشش کر رہی ہے ۔ ایک طرف انتظامیہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ جموں وکشمیر کو نشہ مکت بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ہر روز نئے نئے شراب خانوں کو منظوری دے رہی ہے ۔ایل جی انتظامیہ کی یہ دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مولانا موصوف نے سخت الفاظ میں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور شراب خانوں کو منظوری دینا بند کرے جموں کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے تاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی زندگی خوشحال گزرے اور سماج اور معاشرہ اور جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہو کیونکہ شراب خانوں کی زیادتی سے جموں کشمیر کے نوجوانوں کے بے روزگاری کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ ہی جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی ہوگی اور حکومت جموں وکشمیر میں سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرے کیونکہ سرکاری تعلیمی ادارے خستہ حالی کے شکار ہیں جموں کشمیر کی غریب عوام کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل نہیں ہو رہی ہے جس میں بہتری اور شفافیت لانا حکومت کا کام ہے ۔کتنے ایسے سرکاری سکول ہیں جن میں استادوں کی کمی ہے۔ کہیں عمارتوں کی کمی ہے ۔عمارتیں خستہ حال پڑی ہوئی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کا لہٰذا حکومت شراب خانوں کے بجائے تعلیمی اداروں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کریں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام میں شفافیت بہتری لائے تاکہ غریب عوام کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم حاصل ہوسکے ۔اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی اور شراب خانوں کو کھولنے کی منظوری پر پابندی نہ لگائی تو حکومت کو عوام کے سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔عوام کے صبر کا امتحان لینے کا ایل جی انتظامیہ کوشش نہ کرے اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ جموں کشمیر میں آپسی بھائی چارہ امن وسلامتی بنی رہے تو حکومت کو اپنے اس فیصلے کو واپس لینا پڑے گا ۔حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور نے چین میں حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر کیے جانے والے ظلم و زیادتی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا