DPAPکارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی

0
0

بھاجپاکے نوسالہ دور حکومت میں جموں و کشمیر کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا :وقار
ملک شاکر
بانہال؍؍ضلع ڈوڈہ کے کاہرہ گندو سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے کئی عہدیداروں ، کارکنوں ، سرپنچوں اور پنچوں نے بانہال میں کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول کی رہائش پر گانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کانگریس صدر وقار رسول وانی ، ڈوڈہ سے کانگریس لیڈر شیخ ریاض احمد اور سینئرکانگریس لیڈر امتیاز کھانڈے نے کانگریس میں شامل ہونے والے افراد کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سابقہ وزیر اور کانگریس صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد اور وائس چیئرمین غلام محمد سروڑی کے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈی اے پی کے اسی فیصدی عہدیداروں ، ورکروں اور پنچایتی نمائندوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے بچے کھچے افراد بھی جلد ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کے نو سال بے مثال کے جھوٹے نعرے کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نوسالہ دور حکومت میں جموں و کشمیر کی عوام کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے اور نو سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود اسمبلی الیکشن منعقد نہیں کئے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا