دوکاندار وں نے اُدھار بند کر دیا ہے،اب تو تنخواہ دی جائے: منریگا ورکر

0
0

تنخواہوں کے بغیر کب تک کام چلے گا ،اب تو حالت خراب ہورہی ہے
عمرارشدملک
راجور ی؍؍ منریگا اسکیم کے عارضی ملازمین(ورکروں) کے ساتھ ریاست بھر میں کھلواڑ کیا جارہا ہے اور خاص طور پر راجوری اور پونچھ اضلاع میں تو محکمہ دیہی ترقی صرف منریگا کے ورکروں کو ہی استعمال میں لاتے ہیں اور ورکروں نے بھی محکمہ کے تمام کاموں چیلنج کے طور پر لیکر کام کیا لیکن پھر بھی تنخواہ کا نام تک نہیں ہے ۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ اکثر منریگا کے فنڈس کو بینک میںجمع رکھ کر اس کے سود سے ذاتی مفاد حاصل کیا جاتا ہے اور منریگا ملازمین صرف انتظار ہی کرتے رہتے ہیں ۔ منریگا ورکروں نے بتایا کہ ابھی تک تنخواہ کے بارئے میں کوئی حل چل نہیں ہے اور یہاں تک کہ آفیسران کا کہنا ہے کہ میٹریل کو بقایا جات کوترجیح بنیادوں پر ادا کرنا ہے اور اس کے بعد منریگا ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیگی۔ منریگا ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر بار نظر انداز کیا جاتا ہے اور ہمارئے جذباتوں کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا جارہا ہے یہاں تک کہ آفیسران بھی ہمیں ترجیح نہیں دے رہے اور سرکار نے تو پہلے ہی ہمیں نظرانداز کررکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ میں منریگا کے ملازمین کو صرف کام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف مقامات پر ہم سے کام لیا جاتا ہے لیکن تنخواہ کا کوئی نام بھی نہیں لئے رہا ایسے میں گھرچلنا مشکل ہوگیا ہے اور دوکانداروں نے قرض دینا بھی بند کردیا ہے جس وجہ سے اب کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں کے بغیر اب منریگا ملازمین زیادہ دیر تک کام نہیں کریںگے کیونکہ کسی بھی وقت منریگا ملازمین کام چھوڑ ہڑتال شروع کرسکتے ہیں ۔ منریگاملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں ہوگا اس لئے حکومت ہماری تنخواہوں کو ادا کرئے نہیں تو پھر ہڑتال کا راستہ اختیار کرئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا