بی جے پی ملک میں 160 سے زیادہ سیٹ نہیں جیت سکے گی : کمل ناتھ

0
0

یواین آئی

بھوپالمدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس ریاست کی 29 میں سے کم از کم 22 سیٹ جیتے گی۔ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اسی طرح بی جے پی پورے ملک میں 160 سے زائد سیٹ نہیں جیت پائے گی۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر راجندر شکلا کے بھائی ونود شکلا اور دیگر لوگوں نے باقاعدہ کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔مسٹر شکلا کا وندھے ا?نچل میں کافی اثر سمجھا جاتا ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ آج جو بھی لیڈر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، وہ حقیقت سے متاثر ہوکر ایسا کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے گزشتہ دنوں ریاست میں دیکھا ہے کہ کانگریس کس طرح سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس حکومت کے کام کاج سے سبھی طبقات متاثر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا