چیئر پرسن جموںوکشمیر حج کمیٹی نے حج۔2023ء کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

ؒلازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیئرپرسن جموںوکشمیر حج کمیٹی محترمہ سفینہ بیگ نے آج حج ہائوس بمنہ میں اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ اِس برس سفر محمود پر جانے والے عازمین کے آرام اور سہولیت اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں وائس چیئرمین جموںوکشمیر حج کمیٹی ،دیگر ممبران کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ ، اے ڈی ڈی سی بڈگام ، اے دی سی سری نگر ، ڈائریکٹر ائیر پورٹ اَتھارٹی سری نگر ، حج آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی ، میگریشن ، ایس آر ٹی سی ، کسٹمز سمیت مختلف محکموں کے اَفسران،سی آئی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، بی سی اے ایس ، پولیس ٹریفک اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ایجنڈا کے نکات پر غور و کیا گیا جن میں حج پروازوں کا آغاز، حج ہائوس میں عازمین کی رِپورٹنگ ، عملہ اور مشینری کی تعیناتی ، ایکسرے مشین کو ائیرپورٹ سے حج ہائو س منتقل کرنا، اَنٹری پاسز کا اَجرأ ، جموںوکشمیر ایس آر ٹی سی سے عازمین کی ٹرانسپورٹیشن ، کسٹم اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسٹم و امیگریشن کلیئر نس شامل ہیں۔اِس کے علاوہ میٹنگ میں حفاظتی اِنتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ ، شہری خدمات ، حج ہائوس او رائیر پورٹ پر طبی سہولیات ، ائیر پورٹ کے ڈراپ گیٹ پر عازمین کو فری گزرنے ، ائیر پورٹ کے لئے اَنٹری پاسز کے اجرأ ، سامان کی بار بار سکریننگ سے گریز اور ہوائی اَڈے پر زم زم کو ذخیرہ کرنا پر بھی بات ہوئی۔مزید برآں ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی طرف سے مجسٹریوں کی تعیناتی ، عازمین کی رہائش اور متعلقہ معلومات کی ترسیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ وہ سفر محمود پر جانے والے عازمین کی روانگی کے آغاز سے قبل متعلقہ اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے تمام عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے کا یقینی بنانے کی ہدایت دی اور ان سے کہا کہ وہ حج کے پورے دورانیے میں فعال کردا ر اَدا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا