ونے شرما
31ادھمپور//۱۳ مارچ کے چلتے ضلع پی ایچ پی محکمہ میں لوگ اپنا پانی کا کرایہ جمع کروانے کے لئے طویل طویل قطار میں کھڑے ہونے کے لئے مجبور ہونا پڑا اور اپنا کرایہ جمع کروا پائے ۔وہیں دھندیال علاقے سے محمد یونس اپنا بل جمع کروانے لگے تو ان کا 1700 روپے بقایا بل نکال دیا۔ وہی جب انہوں نے اس موضوع پر بل لینے والے افسر سے بقایا کے بارے میں معلومات لی تو انہیں بھی افسر واضح جواب نہیں دے پایا۔انہوں نے مجبور ہو کر گھر سے بل کئی فائل منگوائی اور گزشتہ سارے بل اس آفسر کو دکھائیں وہیں انہوں نے کہا کہ اپنا پانی کا بل وقت وقت پر جمع کروا دیا تو ان کا بقایا کس طرح نکل گیا ۔وہیں انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے وضاحت کی مانگ کی ۔