بفلیاز سرنکوٹ سڑک غفلت شعار دھرم راج کمپنی سے برسرپیکار

0
0

عوام اور گاڑیوں کا کوئی نہیں پرسان حال ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مداخلت کی استدعا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ریاست جموں وکشمیر میں گیارہ کلو میٹر واحد سڑک ہے جس کی حالت زار انتظامیہ سے اوجھل نہیں آئے روز اس سڑک سے ضلع انتظامیہ کے حکام ہی نہیں بلکہ ایل جی انتظامیہ کے سکریٹریز اور فوجی سربراہان واہلکار کا گزر ہوتا ہے ۔اس کے باوجود سڑک پر نگراں دھرم راج کمپنی کی سست روی میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جس کا خمیازہ عوام اور گاڑیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔راہگیروں مسافروں طلبہ وطالبات ملازمین کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے برعکس دوسری جانب دیرہ کی گلی سے تھنہ منڈی تا راجوری سڑک کو قابل کار بنا کر تارکول بچھانے کا کام سرعت سے جاری ہے ۔وہیں بفلیاز سرنکوٹ سڑک کشادگی کام کچھوے کی چال چل رہا ہے ۔اس ضمن میں بفلیاز سرنکوٹ سڑک غفلت شعار دھرم راج کمپنی سے برسرپیکار ہے جبکہ عوام وگاڑیوں کا کوئی نہیں پرسان حال بفلیاز وپنج سراں عوام کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے توقع ہے کہ وہ ایک بار پھر مداخلت کرکے سڑک کی شبیہہ درست کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھائیں تاکہ عوام لاحق کسی بڑے حادثہ کی شکار نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا