جموں و کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجزمیں الوداعی تقریب کا اہتمام

0
0

سیکریٹر ی جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی کو الوداع کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز میں یہاں کے ایل سیہگال ہال میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکریٹر ی جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی کو الوداع کیا گیا ۔اس موقع پر سابق وائس چانسلر بی جی ایس بی یو ڈاکٹر مسعود چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجنی نے پہلی بار اکیڈمی کو مشہور کیا ۔واضح رہے حاجنی کئی معروف اداروں میں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ سہتیا اکیڈمی کا اعزاز حاصل کر چکے حاجنی نے بطور سیکریٹری جے کے اے اے سی ایل کو ایک بڑے ادارے کے طور پر بنایا ۔علاوہ ازیں تقریب میں اکیڈمی کے دیگر دو اسٹاف ممبران ہرپال سنگھایڈمنسٹریٹیو آفیسر اور محمد انوار پیر کو بھی الوداع کیا ۔اس موقع پر جے کے اے اے سی ایل افسران کے علاوہ کئی قلمکار،تعلیم دان اور افسران موجود تھے جبکہ تقریب میں ڈاکٹر مسعود چوہدری سابق وائس چانسلر بی جی ایس بی یو ، بشیر بھدرواہی ، موہن سنگھ اور کے ڈی مینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا