دو موٹر سائکلوں کے آپسی تصادم میں دو افراد کی موت و دو زخمی

0
0

پرتاپ گڑھ : یکم/ جون (یواین آئی ) ضلع ہیڈکواتر سے بیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے کے بیجے مئو گاوں کے نزدیک گزشتہ شب دو موٹر سائکلوں میں آمنے سامنے ہوئی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی ،جبکہ دو زخمی ہیں ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی ودیہ ساگر مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ تھانہ رانی گنج علاقے کے پٹی رانی گنج روڈ پر بیجے مئو گاوں کے نزدیک گزشتہ شب دو موٹر سائکلوں کی آمنے سامنے ہوئی ٹکر میں جہاں دونوں موٹر سائکل سوار گوپی ناتھ سروج ( 45)، دیپک سروج (32)، دیپک کمار (32) و انیل (28) سمیت چاروں شدید طور سے زخمی ہوگئے ،علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر رانی گنج لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے چاروں کو میڈیکل کالج ریفر کر دیا ۔ میڈیکل کالج پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دیپک سروج و دیپک کمار کو مردہ قرار دے دیا ، بقیہ دونوں زخمی زیر علاج ہیں ۔
پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا