سری نگر – جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر بند

0
0

سری نگر، یکم جون (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ڈھلواس علاقے میں مرمتی کام کے پیش نظر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن کے ڈھلواس علاقے میں مرمتی کام کے پیش نظر سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے وادی کے بازاروں میں گراں بازار آسمان چھونے لگتی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قلت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا