دعوت الحق اسلامک پبلک اسکول کی افتتاحی تقریب
لازوال ڈیسک
پونچھ //ضلع پونچھ کے معروف دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ دعوت الحق گلہوتہ ہرنی مینڈھر ہیں اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں ضلع پونچھ کے جید علماءکرام کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی – اس اجلاس میں مہمان خصوصی مولانا مولانا مفتی وقاضی عبدالطیف اساتذ حدیث جامعہ مرکز المعارف بٹھنڈی جموں مقرر خصوصی مولانافتح محمد ناظم اعلی جامعہ محمودیہ مینڈھر شریک رہے – اجلاس کی صدارت صدر تنظیم علمائ اہلسنت ولجماعت پونچھ مولانا سعید احمد حبیبب کررہے تھے -اجلاس کے دوران ادارہ کے طلبہ نے ایک دلچسپ پروگرام پیش کرتے ہوے مہمانوں اور دیگر عوام الناس کو محذوز کیا -جس میں حمد باری تعالی نعت رسول مقبول ترانے اور مکالمے بھی پیش کئے گیے -اس موقع پر مولانا فتح محمد نے اپنے بیان میں قران پاک کی روشنی میں سیرت رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم اور موجودہ حالات کے بارے میں مفصل بیان کیا – انہوں نے اپنے پیغام میں تمام عالم اسلام پر زوردیا کہ وہ ان دینی اداروں کے ساتھ اپنا رابطہ قائیم رکھتے ہوے اپنے نونہالوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں – کیوں کہ دنیا وآخرت کی زندگی کی کامیابی دین اسلام میں مضمر ہے -اپنی زندگیوں کو سیرت پاک کا لبادہ اڑا کر دیکھو کامیابی مقدر بنے گی -ان کے علاوہ دیگر مقررین علماے کرام نے مختلف عنوانات پر روشنی ڈالتے ہوے سیرت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا – اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی کے بتاے ہوے اصولوں کو اپنا مکمل ضابطہ حیات تسلیم کرریں – اوردین کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑلیں – پروگرام کے آخر میں دعوت الحق اسلامک پبلک سکول کا فتتاح بھی کیا گیا ہے – جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بہترین نظم و نسق کیا جاے گا – چار خوش قسمت حافظ قران کو فراغت حفظ پر دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا – مدرسہ مہتمم مولاناارشاداحمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے جامعہ کی ہرممکن معاونت کرنے کی اپیل کی مجلس احتتام جامع دعاپر ہوا –