ایک نقب زن گرفتار : 28600 روپئے ضبط
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی// گزشتہ طویل مدت سے منڈی میں نقب زنی کی واردتیں پیش آ رہی تھیں جس کے چلتے منڈی پولیس نے ان وارداتوں پر شکنجہ کستے ہوئے گزشتہ شب منڈی بازار سے ایک نقبزن کو گرفتار کیا اور 28600 روپے نقد ضبط کئے – پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو پولیس نے منڈی میں ناکہ کے دوران ایک نقب زن کو 28600 روپے کے ساتھ گرفتار کیا جس کی شناخت ممتاز احمد ولد عبدل رحمان ساکنہ بٹاتار مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں لورن پولیس تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آیی آر نمبر 1 زیر دفعات457/380 آر پی سی درج کیا گیا ہے معاملے کے حوالے سے ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ اعجاز احمد بٹ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب نقب زن نے لورن میں مشہور درگاہ سائیں الٰی بخش کی زیارت سے 28600 روپے نقد چرایا جسے منڈی میں پولیس نے ایک ناکے کے دوران مشکوک حالت میں دیکھا اور اسے ناکے پر روکا تو اس سے پیسے برآمد کئے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اسے پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کی جس دوران مزکورہ نقب زن نے لورن درگاہ سے پیسے چرانے کے جرم کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ نقب زن سے پولیس نے سیف اور قفل توڑنے کے آلات بھی برآمد کئے انہوں نے کہا کہ نقب زن محکمہ شیپ ہسبنڈری میں بطور ملازم بھی کام کرتا ہے اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔