سکول میں دستیاب بنیادی ڈھانچہ بچے کی ذہنی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ

0
0

ازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سرکاری تعلیمی اداروںمیں زیر تعلیم طلاب کے لئے جدید ترین تعلیمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے حکومت کے عزم کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بلکہ تربیت یافتہ اور اہل افرادی قوت بھی سرکاری سکولوںمیں دستیاب رکھے جائیں گے۔تاکہ ریاست کے طول و عرض میں رہنے والے طلاب کو معیاری تعلیم کی سہولیت بہم رکھی جاسکے ۔نائب وزیرا علیٰ نے اس کا اظہار آج مونی ، نگروٹہ ، گجرو اور بلاور کے رام کوٹ علاقوں کے مختلف تعلیمی اداروں میں نئے تعمیر شدہ بنیادی ڈھانچہ سہولیات کا افتتاح کرنے کے دوران کیاجن پر 70لاکھ روپے کی لاگت آگئی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلاور کو مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اختیارات دئیے گئے ہیں اور مستقبل میں انہیں مزید اختیار دئیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کٹھوعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کا رُخ نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے سی ای او کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ طلاب کو اپنے پی آر سی کا بروقت حصول کے لئے جانکاری فراہم کریں۔اُنہوںنے کہاکہ اے ڈی سی کے دفترسے پہلے یہ اسناد تقسیم کی جارہی ہے۔اسی طرح کے ہدایات بی ایم او کو بھی جسمانی ناخیزی کی اسناد جاری کرنے کے لئے دی گئی ہیں۔ بلاور میں تعلمی شعبے کے تحت شروع کئے گئے مختلف کاموں کی تفصیل دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ 8کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ان کاموں کی تکمیل سے بلاور میں تعلیمی صورتحال میں واضح تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملہار زون کے 32 مڈل سکولوں کے لئے پانچ اضافی کلاس روم منظور کئے ہیں اور 17سکولوں کی دیوار بندی بھی کی جائے گی۔گورنمنٹ ہائی سکول مونی میں نائب وزیرا علیٰ نے سی ای او کو سکولوں کے لئے پبلک ایڈریس سسٹم فراہم کرنے کے علاوہ انہیں پانچ کمپیوٹر اور ایک ینڈ پمپ بھی دینے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو سکول کے ہر طالب علم کو دووردیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔نگروٹہ گجروکے گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول میں ایک طالبہ نے سوچھتا حلف دلواکر اپنے ارگرد صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔؎بعد میں نائب وزیراعلیٰ نے رام کوٹ سے مدھل تک سڑک پر تار کول بچھانے کا کام بھی شروع کیا جومحکمہ تعمیرات عامہ 81.21لاکھ روپے کی لاگت سے کام کر رہے ہیں۔اے ڈی سی بلاور جوگیندر سنگھ رائے ، اے ڈی سی کٹھوعہ راجیو کھجوریہ، سی ای او کٹھوعہ بلبیر سنگھ، ایس ڈی پی او ، انجینئراں ، تحصلداراں ، بی ڈی اوز اور معزز شہری اس موقعہ پرم وجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا