اسٹیٹ امیچر کبڈی ایسو سی ایشن کے بینر تلے ریاستی سطح کے مرد و زن مقابلوں کا آغاز

0
0

ادھمپور میںتین روزہ سینئر اسٹیٹ کبڈی چیمپئن شپ آج سے شروع ہوئی
ونے شرما
ادھمپور//جموںو کشمیر امیچرکبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے ادھمپور ضلع امیچر کبڈی ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد سبھاش اسٹیڈیم اودھمپور میں تین روزہ سینئر اسٹیٹ کبڈی چیمپئن شپ آج سے شروع ہوئی ۔ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے چیمپئن شپ کو کھلا اعلان کیا۔مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے ہموار اور کامیاب انعقاد کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کی مبارک باد اور شرکاءکو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کرنے پر ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وہیں اس موقع پر راجیو پانڈے IPS، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ادھمپور مہمان ذی وقار کے طور پر موجود رہے۔اور ان کے علاوہ گروندر جیت سنگھ اضافی ڈپٹی کمشنر خصوصی مہمان تھے ۔اس موقع پر موجود دوسرے لوگوں میں روہت گپتا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، وجے چودھری ایس ایچ او ادھمپور عشاءمہاجن اور دیگر کئی معززین نے شمولیت کی ۔واضح رہے یہ ٹورنمنٹ امیچرکبڈی ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کی دیکھ ریکھ میں ہو رہا ہے اس کی صدارت میںشیخ تنویر احمد صدر ادھمپور ضلع کبڈی ایسوسی ایشن اور اشوک کمار شرما سیکرٹری جنرل ادھمپور ضلع کبڈی ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ہورہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا