گاڑی بغیر نمبر کے تھی ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب
ڈرائیور کو جلد گرفتا کر لیا جائے گا :ایس ایچ او مستاج چوہدری
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ جگلانوں کے مقام پر اس وقت ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹر کوٹرنکہ سے بدھل کی طرف جارہا تھا جب ٹریکٹر جگلانوں کے مقام پر پہنچا تو اس وقت اچانک ایک خاتون فاطمہ بیگم زوجہ سائیں سکنہ گنڈی جو سڑک کو پار کررہی تھی اورٹریکٹر نے اسے کچل دیا ذرائع کے مطابق خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس ضمن میں جب ایس ایچ او مستاج چوہدری تھانہ پولیس کنڈی سے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر کو ہم نے ضبط کر لیا ہے جو بغیر نمبر کے ہے اور ڈرائیور بھی ابھی نامعلوم ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ کوٹرنکہ جگلانوں میں ہوا المناک سڑک حادثہ ،خاتون کی موقع پر ہوئی موت
گاڑی بغیر نمبر کے تھی ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب
ڈرائیور کو جلد گرفتا کر لیا جائے گا :ایس ایچ او مستاج چوہدری
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// کوٹرنکہ جگلانوں کے مقام پر اس وقت ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹر کوٹرنکہ سے بدھل کی طرف جارہا تھا جب ٹریکٹر جگلانوں کے مقام پر پہنچا تو اس وقت اچانک ایک خاتون فاطمہ بیگم زوجہ سائیں سکنہ گنڈی جو سڑک کو پار کررہی تھی اورٹریکٹر نے اسے کچل دیا ذرائع کے مطابق خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس ضمن میں جب ایس ایچ او مستاج چوہدری تھانہ پولیس کنڈی سے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر کو ہم نے ضبط کر لیا ہے جو بغیر نمبر کے ہے اور ڈرائیور بھی ابھی نامعلوم ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔