14سالہ پرانے فنڈنگ کیس کا معاملہ

0
0

ای ڈی نے شبیر شاہ کی اہلیہ سے مکان کے کاغذات طلب کئے
”مکان اور اراضی میرے والد کا تحفہ ہے “ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملی:ڈاکٹر بلقیس
کے این ایس

سرینگرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرکرہ حریت رہنما اور فریڈم پارٹی کے چیرمین شبیر احمد شاہ کے رہائشی مکان اور اراضی کے کاغذات ان کی اہلیہ سے طلب کئے ہیں ۔تاہم شبیر شاہ کی اہلیہ نے بتایا کہ مزکورہ اراضی انہیں اپنے والد نے انہیں تحفہ میں پیش کی ہے جس کے بعد بنک سے قرضہ حاصل کرکے مکان تعمیر کیا گیا۔ڈاکٹر بلقیس نے مکان کو سربمہر کئے جانے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم اہل خانہ سمیت مکان میں فی الوقت موجود ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق انفورسمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرکرہ حریت رہنما ، فریڈم پارٹی کے مجوس چیرمین شبیر احمد شاہ کے رہائشی مکان واقع راولپورہ سرینگر کے اراضی اور مکان کے کاغذات انکی کی اہلیہ سے جمعہ کے روز طلب کئے ہیں۔اس دوران شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس نے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا مزکورہ ایجنسی نے مکان اور جس جس اراضی پر مکان تعمیر کیا گیا ہے اس کے کاغذات طلب کئے ہیں جو اردو اور انگریزے زبانوں میں ہیں ۔انہوں نے بتایا اس پراپرٹی کے ساتھ شاہ کا کوئی لین دین نہیں ہے انہوں نے بتایا مزکورہ اارضی سال1999ءمیں انہیں والد نے باقی بہنوںکے ساتھ ساتھ انہیں بھی تحفے میں دیا ہے جس کے بعد سال2006میں میں نے جموں کشمیر بنک لل دید برانچ سے20روپے لا قرضہ حاصل کر کے مکان تعمیر کی ہے ۔ڈاکٹر بلقیس نے بتایا میں ایک ڈاکٹر ہوں میں میری تنخواہ ڈیڈ لاکھ روپے مہوار ہے کیا میں مکان تعمیر نہیں کر سکتیَ،،انہوں نے بتایا فلحال انہوں کوئی نوٹس نہیں ملا بلکہ کاغذات لئے گئے ہیں انہوں نے بتایایہ میری ذاتی پراپرٹی ہے اس لئے میں قانونی مدد حاصل کر سکتی ہوں ۔شبیر شاہ کی اہلیہ نے بتایا ہم ابھی اپنے ہی گھر میں ہیں۔©“۔ادھر ذرائع نے بتایا ی ای ڈی نے شبیر شاہ کیخلاف ایک14سالہ پرانے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں عمل میں یہ قدم اٹھایاہے ۔ذرائع نے بتایا ای ڈی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مزکورہ جائداد شاہ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام پر رجسٹرہے اور اس کی قیمت25.8لاکھ روپے ہے۔خیال رہے کہ شبیر احمد شاہ فنڈنگ کیس کے معمالے میںجولائی2017 سے تہاڑجیل میں مقید ہے جہاں ان کے ساتھ وادی سے تعلق رکھنے والے دیگر کئی افراد بھی شام ہے جن کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 2سال قبل کرفتار کر کے جیلوں میں بند رکھا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا