سلامتی کونسل میں پھر آئے گی مسعود اظہر پر پابندی کی تجویز

0
60

یواین آئی

نیویارکاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے دوبارہ کوششیں شروع ہو گئی ہیں اور اس مقصد سے رکن ممالک کے مشورے سے ایک تجویز کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے اس بارے میں اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی سے مقابلے کی کوششوں کے تحت مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور اس پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے غیر رسمی بات چیت کی جائے گی۔ تاہم، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تجویز باضابطہ طور پر کب پیش کیا جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے لئے اس قدم کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ سلامتی کونسل کے ارکان کے اندرونی موضوعات میں آتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کا خیال ہے کہ جیش محمد نے اس کے شہریوں پر متعدد دہشت گردانہ حملے کرنے کے دعوے کئے ہیں، جن میں پلوامہ میں 14 فروری کو سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر فدائین حملہ بھی شامل ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا